افغان طالبان کی افغانستان پر قبضے کی چوتھی سالگرہ

کابل میں ہزاروں افرادجمع،ہیلی کاپٹروں سے پھول برسائے گئے

ہفتہ 16 اگست 2025 17:46

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)طالبان کے اقتدار پر قبضے کی چوتھی سالگرہ کو افغانستان بھر میں منائی گئی، تاہم خواتین کو تمام تقریبات سے دور رکھا گیا۔

(جاری ہے)

کابل میں ہزاروں مرد جمع ہوئے جہاں ہیلی کاپٹروں سے پھول برسائے گئے، لیکن خواتین کو اس تقریب میں شرکت کی اجازت نہ ملی۔طالبان نے 15 اگست 2021 کو اس وقت افغانستان پر قبضہ کیا تھا جب امریکا اور نیٹو نے اپنی دو دہائیوں پر مبنی طویل جنگ کے بعد فوجی انخلا مکمل کیا۔ اس کے بعد سے طالبان اپنے رہنما ہیبت اللہ اخوندزادہ کے فتووں اور اسلامی قوانین کی بنیاد پر امور چلا رہے ہیں، جن میں خواتین پر پابندیاں بھی شامل ہیں۔