رائو سلیم ناظم میموریل ہاکی ٹورنامنٹ 17 اگست سے فیصل آباد میں شروع ہو گا

ہفتہ 16 اگست 2025 23:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) ایم ایچ عاطف ہاکی اکیڈمی فیصل آباد کے زیر اہتمام اولمپیئن رائو سلیم ناظم میموریل ہاکی ٹورنامنٹ 17 اگست سے ہاکی سٹیڈیم فیصل آباد میں شروع ہو گا۔ گزشتہ روز ٹورنامنٹ آرگنائزر محمد یامین بھٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ٹورنامنٹ میں ضلع بھر سے بہترین ٹیمیں حصہ لیں گی اور ٹورنامنٹ کا فائنل 24 اگست کو کھیلا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ مرحوم اولمپیئن رائو سلیم ناظم پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق ایسوسی ایٹ سیکرٹری کے علاوہ بریگیڈیئر منظور حسین عاطف (ایم ایچ عاطف) ہاکی اکیڈمی فیصل آباد کے بانی چیئرمین بھی تھے ، ان کی ملک میں ہاکی کی ترقی کے لئے بے پناہ خدمات ہیں اور فیصل آباد کے نوجوان ہاکی کے ٹیلنٹ کو ابھارنے کے لئے تقریباً ہر سال اگست میں اس ایم ایچ عاطف اکیڈمی کے زیر اہتمام جشن آزادی ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد کرواتے تھے۔