سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی سیاسی دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

ہفتہ 16 اگست 2025 23:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2025ء) سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی سیاسی دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، جہاں وہ آج ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں بلوچستان کی نمائندگی کریں گے اوراپنے دورہ اسلام آبادکے موقع پر سیاسی جماعتوں کے رہنماں سے ملاقاتیں کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام آج ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کیلئے ہفتے کی شام اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی اپنے دورہ اسلام آباد کے موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام آج ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرکے بلوچستان کی نمائندگی کریں گے، نوابزادہ لشکری رئیسانی اسلام آباد میں قیام کے دوران سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماں، سینئر وکلا و بار ایسوسی ایشنز، سول سوسائٹی کے نمائندوں، صحافیوں سے ملاقاتیں، لاپتہ افراد کی بازیابی اور سیاسی کارکنوں کی رہائی کیلئے اسلام آباد میں جاری دھرنے کے شرکا سے یکجہتی کریں گی