
ٰسیاسی بحرانوں کے خاتمہ کیلئے سیاسی جمہوری جماعتوں کو پُرامن سیاسی جدوجہد کرنا ہوگی، لیاقت بلوچ
ہفتہ 16 اگست 2025 23:54
(جاری ہے)
ان خیالات کااظہارانہوںنے پیپلز کالونی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کنونشن سے ضلعی امیر محبوب الزماںبٹ،سابق صدربارمیاںانوارالحق،زونل امیرپی پی 113چوہدری سلیم گجر، پی پی 114 ڈاکٹر بشیرصدیقی، اجمل بدر، عبدالستار بیگانے بھی خطاب کیا۔
لیاقت بلوچ نے کہاکہ وفاق اور صوبوں کے درمیان کشمکش، اختلافات فیڈریشن کو کمزور کر رہے ہیں۔ پاکستان کے اسلامی نظریاتی کردار کو قیام پاکستان کے مقاصد سے انحراف کی بنیاد پر کمزور کیا جارہا ہے۔پاکستان میں قرآن و سنت، آئین اور دوقومی نظریہ ہی وحدت و یکجہتی کی زنجیر ہے۔حکومت اور سول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کا مسلط کردہ ہائبرڈ نظام آئین سے بغاوت ہے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکمرانوں اور بااختیار مقتدر اشرافیہ کی کرپشن، عیاشیاں، مفت خوری، بدانتظامی قومی معیشت کو مفلوج کرنے میں بدترین کردار ادا کررہی ہیں۔حکومت طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں کے متاثرین کی امداد اور بحالی کا فرض ادا کرے۔بااختیار بلدیاتی نظام ہی گلی محلوں،دیہات اور شہروں میں مسائل کے حل کا محفوظ، کارآمد، پائیدار نظام ہے ۔ جماعت اسلامی کی عوامی کمیٹیاں عوام کے مسائل کروانے میںموثرکرداراداکریں گی۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ نوجوان ہی پاکستان کا مستقبل ہیں۔ جاگیر دارانہ، سرمایہ دارانہ، مفاد پرستی، وڈیرہ شاہی پر مشتمل استحصالی نظام نوجوانوں کو مایوس رکھنے کیلئے طرح طرح کی سازشیں کرتا ہے، نوجون اِن سازشوں کے مقابلے میں مایوس اور سرنگوں نہ ہوں بلکہ ہمت، جرات، استقامت، بلند کردار اور فنی مہارتوں سے اپنے خلاف ہر سازش کو ناکام بنادیں ۔ پاکستان کی یوتھ میں بے پناہ خداداد صلاحیتیں ہیں۔ جماعت اسلامی نوجوانوں کے مستقبل کے تحفظ کیلئے ہر محاذ پر جدوجہد کررہی ہے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نوجوانوں کے لیے اُمید اور محفوظ مستقبل کی روشن علامت ہیں،جماعت اسلامی بنوقابل کے ذریعے ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو آئی ٹی کی مفت تربیت دے کرانہیں پائوںپر کھڑا ہونے میں مدددے گی۔مزید قومی خبریں
-
پولیو ویکسین انجکشن 15 سال تک کے تمام بچوں کو خصوصی مہم کے دوران لگائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر منصوراحمد قاضی
-
نوجوان نسل میں شدت پسندی اور جارحیت پر قابو پانے کے لیے کھیلوں سے بہتر کوئی ذریعہ نہیں‘مجتبیٰ شجاع الرحمان
-
گورنرپنجاب سے فیصل عبدالستارایدھی کی ملاقات ، سیلاب متاثرین کی مدد اوران کی بحالی اولین ترجیح ہے ۔ سردارسلیم حیدر خان
-
پشاور، جعلی ویزے پر البانیہ جانے والے دو مسافر زیر حراست، نشاندہی پر تین ایجنٹس گرفتار
-
وفاقی وزراء کی جانب سے جنازوں پر بیانات گھٹیا حرکت ہے،علی امین گنڈاپور
-
حب کینال کی تباہی کے بعد کراچی پانی کے شدید بحران کا شکار ہے، حلیم عادل شیخ
-
وزیراعلی سندھ کا گندم کے ذخائر اور فراہمی کی صورتحال کا جائزہ
-
بلوچستان میں ملک کاپہلا خودکار ڈیجیٹل مالیاتی ای۔فائلنگ سسٹم اچھی حکمرانی اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی جانب ایک سنگ میل ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کے وفد کی ملاقات
-
علی امین گنڈاپور نے پہلی بار پی ٹی آئی کے اندرونی حالات کے بارے میں کھل کر بات کی،بیرسٹرعقیل ملک
-
چیچہ وطنی، گاؤں 40 ،چودہ ایل میں مخالفین کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور2 زخمی
-
ایشیاء کپ ،غیر ملکی لیگز پر آن لائن جوا کروانے والے 4 بکیے گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.