راولپنڈی،شیشہ نوش کرنیوالے 10 ملزمان گرفتار، حقے، شیشہ فلیور اور دیگر سامان برآمد

ہفتہ 16 اگست 2025 21:15

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)روات پولیس نے شیشہ نوش کرنے والے 10 ملزمان گرفتارکرکے حقے، شیشہ فلیور اور دیگر سامان برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق روات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شیشہ نوش کرنے والے 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان سے حقے، شیشہ فلیور اور دیگر سامان برآمد ہوا، روات پولیس نے مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، غیر قانونی و مضر صحت سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :