راولپنڈی،خاتون کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

ہفتہ 16 اگست 2025 21:15

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)صادق آباد پولیس نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے شادی شدہ خاتون کو قتل کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے شادی شدہ خاتون کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا،ملزم نے گھر میں داخل ہو کر خاتون کو قتل کیا تھا،واقعہ کا مقدمہ گزشتہ ماہ نامعلوم ملزم کے خلاف درج کیا گیا تھا،گرفتارملزم کو صادق آباد پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ٹریس کرکے گرفتار کیا۔ایس پی راول سعد ارشد نے کہا کہ ملزم کتنا ہی شاطر کیوں نا ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔