پگڑی اور جناح کیپ کی عزت کوبحال کیا جائے‘پروفیسر اسحاق میو

دشمن یاد رکھے پاکستان کی آزادی اور سالمیت کے تحفظ کے لیے عوام اور مسلح افواج ایک صفحے پر ہیں

اتوار 17 اگست 2025 12:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2025ء)سول سو سا ئٹی فورم پاکستان کے سر براہ، ال پاکستان کیمسٹ ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئر مین پرو فیسر اسحق میو نے کہا ہے کہ پگڑی اور جناح کیپ کی عزت کوبحال کیا جائے، دشمن یاد رکھے پاکستان کی آزادی اور سالمیت کے تحفظ کے لیے عوام اور مسلح افواج ایک صفحے پر ہیں۔ ان خیالا ت کااظہارانہوں نے یوم آزادی کی مناسبت سے منعقدہ مختلف تقر یبات سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ14اگست 1947 کو بے شمار قربانیوں کے صلے میں حاصل ہونے والی آزادی آج بھی پاکستانی قوم کے لیے فخر اور ذمہ داری کا باعث ہے۔ اس موقع پر ملک کو درپیش چیلنجز کے پیش نظر اس آزادی کو برقرار رکھنا اور محفوظ کرنا نہ صرف قومی بلکہ ہر پاکستانی ادارے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔حالیہ پاک بھارت جنگ میں مسلح افواج اور عوام نے ثابت کیا کہ وہ ملک کی حفاظت کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔ پگڑی اور جناح کیپ کو پورے ملک میں تقویت دی جائے اور ایسے افراد جو ان کے مستحق نہیں انہیں ان نشانوں کو پہننے کا حق نہ دیا جائے۔ اس اقدام سے نہ صرف تاریخی روایات محفوظ رہیں گی بلکہ آنے والی نسلیں اپنی شان و شوکت پر فخر کر سکیں گی۔