گوجرانوالہ،تھانہ پیپلز کالونی پولیس کی بروقت اور کامیاب کارروائی،خاتون کی نقدی اور طلائی زیورات لے اڑنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار

اتوار 17 اگست 2025 14:20

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2025ء) تھانہ پیپلز کالونی پولیس نے بروقت اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے،خاتون کی نقدی اور طلائی زیورات لے اڑنے والا رکشہ ڈرائیور قلیل مدت میں گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزم سے 22 تولہ سونا اور لاکھوں روپے نقدی سمیت کل مالیتی تقریباً ایک کروڑ روپے کا مال مسروقہ برآمد کر لیا پولیس نے جدید سائنٹفک طریقہ اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزم کو ٹریس کیا۔گرفتار ملزم کی شناخت محمد نعمان سرور کے نام سے ہوئی، جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔ اس موقع پر سی پی او محمد ایاز سلیم نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، جرائم پیشہ عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔\378

متعلقہ عنوان :