
جنوبی چین کتاب میلہ،پاکستان کا ثقافتی وادبی تعلقات کے فروغ پرزور
اتوار 17 اگست 2025 15:55
(جاری ہے)
گوادر پرو کے مطابقتقریب کے دوران سردار محمد نے ڈاکیومنٹری پروڈیوسر لِنگ لِنگ لی کی دو لسانی کتاب "لو-کاربن لیونگ: گرین کٴْوئزین ایٹ یور فنگر ٹپس" کی رونمائی میں شرکت کی۔
قونصل جنرل نیکتاب میں شامل پاکستانی روایتی کھانے ’بریانی‘ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کی سبزی خور اقسام پائیدار طرزِ زندگی کو فروغ دیتی ہیں، جبکہ اس کا اصلی ذائقہ بھی برقرار رہتا ہے۔گوادر پرو کے مطابققونصل جنرل نے پاکستانی اور چینی کھانوں کی تہذیبی مشابہت کی نشاندہی کرتے ہوئے بریانی کی تہہ در تہہ تیاری کو چینی تہواروں میں استعمال ہونے والے روایتی کھانے "زونگزی" سے تشبیہ دی۔ انہوں نے کہا کہ چاہے ڈریگن بوٹ فیسٹیول کے موقع پر چینی خاندان زونگزی تیار کریں یا عید کے موقع پر پاکستانی گھرانوں میں بریانی پکائی جائے، دونوں روایات باہمی یگانگت کے جذبے کی عکاسی کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا تنوع ہمیں طاقت دیتا ہے، مگر مشترکہ اقدار ہمیں یکجا کرتی ہیں۔ گوادر پرو کے مطابقسردار محمد نے کتاب میلے کے دوران بشمول سدرن میٹروپولس ڈیلی اور یانگ چنگ ایوننگ نیوزسمیت مقامی میڈیا نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کیں، جن میں دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان عوامی روابط روز بروز مضبوط ہو رہے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابقواضح رہے کہ جنوبی چین کتاب میلہ2025، کینٹن فیئر کمپلیکس میں منعقد ہوا، یہ نہ صرف ادبی و اشاعتی اداروں کا عالمی مرکز بنا، بلکہ پاکستان کی ثقافتی، ادبی اور ذائقہ دار ورثے کو بھی بین الاقوامی سطح پر روشناس کرانے کا ذریعہ بنا۔مزید قومی خبریں
-
خواجہ رمیض حسن کی ایرانی کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے ملاقات؛ ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم پاک ایران بہترین تعلقات کو مزیدمستحکم کرنے میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 9اکتوبرکو ڈاک کا عالمی د ن منایاگیا
-
کراچی، ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے 3 افراد زخمی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
وزیراعلی پنجاب کا اگلے سال مزید 400 الیکٹرک بسیں لانے کا اعلان
-
وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کا علیمہ خان پر تنقید سے تعلق نہیں،علی ظفر
-
گنڈاپورمستعفی، اپوزیشن متحرک ،پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس (آج)طلب
-
پاکستان کی مالی سال 25-2024 کی نظر ثانی شدہ معاشی شرح نمو 3.04 فیصد ہوگئی
-
پشاور،سردی آتے ہی خشک میوہ جات کی قیمتوں میں اضافہ، چلغوزے کی فی کلو قیمت 12ہزار روپے ہوگئی
-
حکومت کا سرکاری ملازمین کے اثاثے پبلک کرنے بارے آئی ایم ایف کی شرط پوری کرنے کا فیصلہ
-
اسلام آباد، سرکاری ادارے کے ڈائریکٹر لینڈ کو بلیو ایریا میں قتل کردیا گیا
-
خیبر پختونخوا میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی کے فیصلے سے صورتحال کو دیکھ کر اسمبلی میں فیصلہ کریں گے،مولانا فضل الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.