قدر تی آ فا ت، آ سما نی بجلی کا گر نا اور بادلو ں کا پھٹنا رب تعالیٰ کے عذابوں کا آ غا ز ہے ، مو لا نا حافظ عبد الرحمن سلفی

سلائیڈنگ اور با رش کے پانی کے بہا ئو کی زد میں آ نے وا لے قصبو ں کے مکینو ں کی نقل مکا نی ضرو ر ی ہے ،ڈاکٹر عامر عبد اللہ محمد ی

اتوار 17 اگست 2025 16:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2025ء)پا کستا ن کے شما ئلی علا قہ جا ت با جو ڑ، شانگلہ ، سوات، مانسہر ہ ، بٹگر ام ، ہنز ہ ، اسکر دو ، چتر ا ل اور دیگر نشیبی علاقو ں میں انسا ن ، مکانات ، سامان سے بھر ی ہو ئی سینکڑو ں دوکا نیں سیلا بی ریلو ں کی نظر ہو گئی ہیں ان خیا لا ت کا اظہا ر مو لا نا حافظ عبد الرحمن سلفی مر کزی امیر جما عت غربا ء اہلحدیث پاکستان کے شما لی علا قوں میں تبا ہی کے منا ظر اور ان کا حل بیا ن کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ ملک کے ایسے حا لا ت میں قدر تی آ فا ت سے نمٹنے کے لئے وہا ں کے مقامی افر اد اور حکو مت وقت کو چا ہیئے کہ وہ تما م نشیبی علا قے اور سیلابی پانی کی زد میں آ نے وا لے دیہا ت اور قصبو ں کو کچھ عرصے کے لئے خالی کروا لیا جا ئے اور حالات بدلتے ہی انہیں اپنے اپنے مکا نوں میں شفٹ کرنے کاذمہ حکو مت وقت خو د لے ۔

(جاری ہے)

مولانا سلفی ڈاکٹر عامر عبد اللہ محمد ی ، مفتی محمد انس مدنی ، مفتی عبد الغفا ر سامی اور مفتی عبد الوکیل ناصر ، حافظ فیصل حسان سلفی ، حافظ عبد السلا م سلفی ،جما عت کے مر کزی میڈیا تر جما ن عبد الرحمن عابد راجپوت اور جماعت کے مر کزی مجلس شوریٰ و دیگر نے اپنے مشتر کہ بیا ن میں کہا کہ عسکری قیا دت کے کما نڈر ان چیف جنر ل حافظ عاصم منیر نے افوا ج پاکستان کی تنخواہوں میں سے ایک دن کی تنخو اہ سیلا ب کے متاثرین کے لئے مختص کر دی ہے مو لا نا سلفی نے کہا کہ میری پاکستانی عوام اور تما م سما جی ، نجی اور سر کا ری اداروں سے در د مند ا نہ اپیل ہے کہ وہ بھی اپن کمپنی کے چیئر مین و دیگر ذمہ دا را ن کے ساتھ ہنگا می اجلا س بلا کر ملک بھر کے کا ر خانے اور فیکٹر ی آ نر ز اور افسران ایک ایک دن کی تنخوا ہ خیبر خواہ پختون کے متاثر ین کو دیں جن کا سب کچھ سیلا بی ریلو ں میں بہہ چکا ہے مو لانا سلفی نے اہم پیغا م دیتے ہو ئے کہا کہ قدر تی آفات ، سیلابی ریلو ں اور آ سما نی بجلی گر نے سے تباہی کے امکا نا ت کو ہم رب تعالیٰ کے حضور سجد ہ ریز ہو کر اپنے نا کر د ہ گنا ہو ں سے آ نسو ں بہا کر معافی مانگنے سے خو د کو اور اپنے علا قہ جا ت کو محفوظ بنا نے میں کامیا ب ہو سکتے ہیں۔