پی ڈی ایم اے پنجاب کے بالائی علاقوں میں سیاحوں کی نقل و حمل محدود کرنے کے احکامات جاری

اتوار 17 اگست 2025 16:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2025ء) پی ڈی ایم اے پنجاب نے بالائی علاقوں مری و گلیات میں سیاحوں کی نقل و حمل محدود کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔ ترجمان کے مطابق طوفانی بارشوں کے باعث مری و گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات ہیں،ممکنہ طوفانی بارشوں اور کلائوڈ برسٹنگ کے خدشے کے پیش نظر سیاح محفوظ مقامات پر رہیں۔

(جاری ہے)

پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے مری میں سیاحوں کے داخلے کو مسلسل نوٹ کرنے کی ہدایات کردی گئی ہیں ، مری ضلعی انتظامیہ کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ٹریفک کے بہائو کیلئے ٹریفک پولیس تمام حساس مقامات پر الرٹ رہے،سیاحوں کو ممکنہ بارشوں اور فلیش فلڈنگ کے بارے آگاہی فراہم کی جائے۔انہوں نے کہا کہ سیاح اور شہری پہاڑی علاقوں کے غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

متعلقہ عنوان :