ہمارا دل پاکستان کی بقا اور ترقی کے لیے دھڑکتا ہے، رائو قاسم

پاکستان ہماری جان، ہماری پہچان اور ہماری محبت ہے،ڈائو یونیورسٹی میںتقریب سے خطاب

اتوار 17 اگست 2025 18:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2025ء) پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر راؤ قاسم کی قیادت میں پیپلز پیرامیڈیکل ونگ ڈاؤ یونیورسٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ کے زیرِ اہتمام شاندار اور ولولہ انگیز تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں راؤ قاسم نے کہاکہ پاکستان ہماری جان، ہماری پہچان اور ہماری محبت ہے، اور ہر دل اس کی بقا اور ترقی کے لیے دھڑکتا ہے۔

''تقریب کے چیف گیسٹ ڈسٹرکٹ ایسٹ کے صدر اقبال ساند تھے، جبکہ مہمانان خاص میں پیپلز پیرامیڈیکل ونگ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے کنوینیر سلیمان میمن اور ایگزیکٹو ممبر قیوم خان مروت شامل تھے۔ اس موقع پر PS کے صدر، یو سی چیئرمین بشیر خاصخیلی، سینیئر رہنما قائم علی جوکھیو، اقبال انصاری، قاضی مشیر الدین جونیجو، رانا خالد، سلیم جے میمن، کراچی کے سابق صدر آصف بلوچ، بلال شیخ اور ارسلان سمیت پارٹی کے دیگر عہدیداران اور کارکنان بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

پروگرام کے کامیاب انعقاد میں راؤ قاسم کے ساتھ محمد مشتاق، اویس، ناصر حسین، شہزاد ایوان، راج محمد، مس عنبر لاشاری، فرمان، فاروق، تجمل حسین، شاروخ اور جہانگیر مروت نے مثالی کردار ادا کیا۔تقریب میں ملی نغموں کی گونج، ولولہ انگیز تقاریر اور پاکستان کے سبز ہلالی پرچم تلے کیک کاٹنے کی پروقار تقریب نے شرکاء میں وطن سے غیر متزلزل محبت اور اتحاد کے جذبات کو اجاگر کیا۔ ہر دل پاکستان کے رنگ میں رنگا ہوا اور ہر آنکھ وطن کی محبت سے چمک رہی تھی۔