بھارت بدمعاش ریاست، عالمی امن کیلئے مستقل خطرہ ہے،حنا ربانی کھر

بھارت جنگ میں ناکامی کے بعد جنگ بندی پر اپنے اسٹریٹیجک پارٹنر امریکا کو بھی مسلسل جھٹلا رہا ہے، گفتگو

اتوار 17 اگست 2025 18:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2025ء)سابق وزیرِ خارجہ اور پیپلز پارٹی کی رہنما حنا ربانی کھر نیبھارت کو عالمی امن کے لیے مستقل خطرہ قرار دے دیا۔امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں حنا ربانی کھر نے کہا کہ بھارت بدمعاش ریاست ہے جو علاقائی اور عالمی امن و استحکام کے لیے مستقل خطرہ ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ بھارت پہلا جوہری بدمعاش ملک ہے، جس نے دوسرے جوہری ملک پر براہِ راست میزائل حملہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان کے خلاف جارحیت کو نیو نارمل بنانے کی بھارتی کوشش پاکستان کی موثر جوابی کارروائی سے بری طرح ناکام ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت جنگ میں ناکامی کے بعد جنگ بندی پر اپنے اسٹریٹیجک پارٹنر امریکا کو بھی مسلسل جھٹلا رہا ہے۔حنا ربانی کھر نے کہا کہ بھارت دنیا کا ایسا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے کسی فضائی جنگ میں رافیل طیارے گنوائے ہیں۔پی پی رہنما نے کہا کہ بھارت جنگ میں پاکستان سے ناکامی کے بعد جنگ بندی پر اپنے اسٹریٹجک پارٹنر امریکا کو مسلسل جھٹلا رہا ہے۔