حضرو نوجوان کو بےدری سے قتل کرنے والے مجرم گرفتار

اتوار 17 اگست 2025 18:40

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2025ء) معمولی تنازعے پر شہری کو اسلحہ آتشیں سے قتل کرنے والے ملزمان گرفتار، آلہ قتل برآمد کر لیا گیا ، مزید تفتیش جاری ہے ۔

(جاری ہے)

مورخہ 20.07.2025 کو حارث علی ولد سردار علی خان سکنہ ملہو، تحصیل حضرو ضلع اٹک نے تھانہ رنگو میں بیان دیا کہ میرا بھائی اویس قرنی جو غیر شادی شدہ تھا اور ہمارے بہنوئی سمیع اللہ کی زمینوں پر فورملی میں کھتی باڑی کرتا تھا جہاں زمینوں کے قریب عباس خٹک وغیرہ بھی رہائش پذیر تھے جو اکثر مویشیوں کے فصل میں جانے کی وجہ سے میرے بھائی کے ساتھ لڑائی جھگڑا کرتے رہتے تھے آج مجھے میرے بھائی نے بذریعہ فون بتایا کہ میرا عباس خٹک وغیرہ کے ساتھ مویشیوں کی وجہ سے پھر جھگڑا ہوا جن سے مجھے خطرہ جان ہے جس پر میں ہمراہ وحید خان بنگش کے وہاں پہنچا تو لڑائی جھگڑے کی آواز سن کر دیکھا کہ عباس خٹک ولد شیر حوس خان بامسلح پسٹل اور ممریز خان ولد عیسی خان سکنائے فورملی میرے بھائی اویس قرنی سے لڑائی جھگڑا کر رہے تھے جو ہمارے دیکھتے ہی دیکھتے دونوں نے پسٹل کے فائر کئے جو میرے بھائی کو جسم پر مختلف حصوں پر لگے جس سے میرا بھائی گر گیا اور وہ دونوں وہاں سے بھاگ گئے میرا بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جس پر تھانہ رنگو پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش مقدمہ ایچ آئی یو سٹاف حضرو کو مارک کی جنہوں نے قلیل وقت میں نامزد ملزمان کو گرفتار کر کے آہنی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ملزمان سے آلہ قتل اسلحہ ناجائز الگ الگ برآمد کر کے الگ لاگ مقدمات اسلحہ آرڈیننس کے تحت درج کر لئے گئے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

\378