aبریڈفورڈ میں بھی یومِ آزادی کی رنگا رنگ تقریبات

المرکز اسلامی کے زیرِ اہتمام ایک شاندار رنگا رنگ تقریب‘ بڑی ڈیجیٹل اسکرین پر پاکستان کی تاریخی کامیابیوں اور ترقی کو اجاگر کیا گیا

اتوار 17 اگست 2025 19:05

بریڈفورڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2025ء)پاکستان کی78 ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے بریڈفورڈ میں المرکز اسلامی کے زیرِ اہتمام ایک شاندار اور رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا۔یہ تقریب نہ صرف آزادی کا جشن تھی بلکہ اوور سیز کمیونٹی کو یکجا کرنے اور نوجوان نسل کو اپنی ثقافت و روایات سے جوڑے رکھنے کی ایک کامیاب کوشش بھی تھی۔

(جاری ہے)

تقریب میں نصب بڑی ڈیجیٹل اسکرین پر پاکستان کی تاریخی کامیابیوں اور ترقی کے سفر کو اجاگر کیا گیا جس نے حاضرین کے ولولے اور جوش و جذبے کو مزید بڑھا دیا۔

المرکز اسلامی کے بانی مفتی حسن رضا اور تقریب کے آرگنائزرز نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس میلے کا مقصد نوجوانوں کو اپنی ثقافت اور وطن سے جوڑے رکھنا ہے۔شرکاء نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایسے پروگرام اوور سیز پاکستانیوں کو یکجا کرنے اور نئی نسل میں حب الوطنی کا جذبہ بیدار کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔