پنجاب فوڈاتھارٹی نے ناقص انتظامات پرمعروف کیک پروڈکشن یونٹ اور انٹرنیشنل بیورجز یونٹ بند کر کے 10لاکھ جرمانہ عائد کر دیا

اتوار 17 اگست 2025 19:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2025ء) پنجاب فوڈاتھارٹی کاصوبہ بھر میں معروف برانڈز اور بڑے ناموں پر بڑا کریک ڈاون جاری ہے، چھٹی کے روز ڈی جی فوڈاتھارٹی عاصم جاوید کی ٹیموں کے ہمراہ فوڈ پوائنٹس کی کڑی نگرانی جاری ہے۔ لاہور میں مشہور ومعروف کیک پروڈکشن یونٹ اور انٹرنیشنل بیورجز یونٹ بند کر کے 10لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق 3ہزار 350 فود پوائنٹس یونٹس کی چیکنگ کے دوران 13 مقدمات درج کروا کے 11یونٹ بند کیے گئے، 419فوڈ پوائنٹس کو 56لاکھ 20ہزار 500 کے جرمانے عائد کیے گئے، 166 میٹ شاپس، گودام اور 751 ڈیری شاپس اور سپلائرزکی چیکنگ کے دوران 2مقدمات درج کروائے گئے، چیکنگ کے دوران 247 کلو باسی خوراک،500 لٹر دودھ، 600 کلو ناقص گوشت اور ایکسپائراشیاکی کثیر مقدار تلف کی گئی، معروف کیک، پیسٹری پروڈکشن یونٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کولڈ سٹور ایریا میں گندے پانی کی موجودگی، نان فوڈ گریڈ پلاسٹک استعمال کیا جارہا تھا،واٹر ٹیسٹنگ رپورٹ، لازم ریکارڈ، ضروری دستاویزات اور ملازمین کے میڈیکل موجود نہ تھے،انتہائی ناقص انتظامات، زنگ آلود مشینری، فنگس زدہ دیواریں، بدبودار ماحول پایا گیا، ڈی جی فوڈاتھارٹی کا کہنا تھا جعلساز مافیا کے خلاف شکنجہ سخت کیا گیا ہے، پنجاب میں خوراک کے معیارپر ہرگزسمجھوتہ نہیں۔