خیبر پختونخوا ، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں حالیہ طوفانی بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر قوم سوگوار ہیں، مولانا محمد شفیق دولتزئی

اتوار 17 اگست 2025 20:20

قلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2025ء) جمعیت (س) کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد شفیق دولتزئی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا ، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں حالیہ طوفانی بارشوں سے کافی مالی جانی نقصان ہوا ہے جن پر تمام پاکستانی قوم بشمول بلوچستان کے عوام سوگوار اور غمزدہ ہے۔

(جاری ہے)

تمام شہداء اور زخمیوں کے خاندان کیساتھ ان کے غم و درد میں بابر کے شریک ہیں چونکہ یہ طوفان آفت آسمانی ہے جن کے باعث پاکستانی عوام اللہ تعالیٰ سے معافی طلب کرکے خلوص نیت سے توبہ کریں چونکہ یہ آفات اللہ تعالیٰ کے بندوں سے ناراضگی کا اظہار ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ طوفانی بارشوں امداد کیلئے پاک فوج مرکزی حکومت اور صوبائی حکومت خیبر پختونخوا ایک پلیٹ فارم پر متحد اور جدوجہد کررہے ہیں چونکہ اسے خوفناک المناک حادثات میں اختلافات کو مسترد کرنا سب کا فرض ہے اور خصوصاً میاں محمد شہباز شریف طوفانی بارشوں کی نگرانی خود کررہے ہیں جوکہ قابل تحسین اقدام ہے ۔ انہوں نے کہاکہ امداد و بحالی کے اقدامات کو تیز کیا جائے۔ اسلام آباد میں مساجد کے انہدام کے منصوبہ پر عمل کو منسوخ کیا جائے اللہ کے گھروں کو گرانا غیض و غضب کو دعوت دینا ہے۔