
پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے حکومت اور عوام کو مشترکہ عزم کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا،اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا یومِ شجرکاری کے موقع پر پیغام
اتوار 17 اگست 2025 20:40
(جاری ہے)
انہوں نے پوری قوم سے اپیل کی کہ شجرکاری کو ایک مستقل قومی تحریک بنایا جائے اور ہر شہری اس میں اپنی عملی شمولیت یقینی بنائے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے حکومت اور عوام کو مشترکہ عزم کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔ اسکولوں، کالجوں، دیہاتوں اور شہروں میں بڑے پیمانے پر شجرکاری مہمات چلائی جائیں تاکہ ملک ماحولیاتی خودکفالت کی طرف بڑھ سکے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ صرف پودے لگانا ہی کافی نہیں بلکہ ان کی نگہداشت اور باقاعدہ نگرانی بھی ضروری ہے تاکہ یہ تناور درخت بن کر ماحولیاتی نظام کو سہارا دے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی اور ایک صحت مند معاشرہ اسی وقت ممکن ہے جب ہر فرد شجرکاری کو اپنی ذمہ داری سمجھے اور اس میں بھرپور حصہ لے۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے یومِ شجرکاری کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ شجرکاری نہ صرف ماحولیاتی ضرورت ہے بلکہ یہ ہمارے مذہبی اور تہذیبی اقدار کا بھی حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ شہروں اور دیہاتوں کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے عوامی شعور بیدار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے عوام، تعلیمی اداروں اور سماجی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ پاکستان کو ایک سرسبز،خوشحال اور پُرامن ملک بنایا جا سکے۔
مزید قومی خبریں
-
مری جانیوالے سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری
-
پاکستان بھر میں مون سون کی بارشوں سے 657 افراد ہلاک، 929 زخمی ، این ڈی ایم اے
-
طوفانی بارشیں,بونیر میں شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، ایک ہی خاندان کے 21 افراد جاں بحق
-
کوہاٹ ،نصف شب خون کی ہولی کھیلی گئی
-
لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ
-
خیبرپختونخوا، 2 اضلاع میں متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ
-
کوئٹہ سول اسپتال کی 300 سے زائد ویل چیئرز مریض اپنے ساتھ گھر لے گئے
-
ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا، دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
چینی کمپنی کا پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کا پلانٹ لگانے کااعلان
-
پنجاب میں دریائوں کے اطراف دفعہ 144 نافذ کر دی گئی
-
لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج سے شدید مون سون بارشوں کا امکان ہے ، ترجمان
-
آن لائن مالیاتی اور بینکنگ فراڈ کے واقعات میں تشویشناک اضافہ،اسٹیٹ بینک نے مالیاتی فراڈ کا نوٹس لے لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.