یو اے ای ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز اور ایشیا کپ کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان ، بابر ، رضوان باہر

پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کی ٹرائی سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک شارجہ میں ہو گی

اتوار 17 اگست 2025 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2025ء)یو اے ای ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز اور ایشیا کپ کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا،پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کی ٹرائی سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک شارجہ میں ہو گی،ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک ابو ظہبی اور دبئی میں منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

سلمان علی آغا 17 رکنی سکواڈ کے کپتان برقرار ہیں،فخر زمان، شاہین شاہ، حارث رؤف سکواڈ میں شامل ہیں جبکہ صائم ایوب، خٴْوشدل شاہ، حسین طلعت بھی سکواڈ کا حصہ ہیں ،محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، محمد حارث ،ابرار احمد، فہیم اشرف، حسن علی اور حسن نواز ٹیم کا حصہ ہیں ،صاحبزادہ فرحان، سلمان مرزا اور سفیان مقیم بھی سکواڈ میں شامل ہیں۔