محمد رضوان کا خیبر پختونخوا میں حالیہ سیلابی صورتحال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اتوار 17 اگست 2025 20:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2025ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے خیبر پختونخوا میں حالیہ سیلابی صورتحال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں محمد رضوان نے لکھا کہ میری دعائیں اور محبتیں خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے جڑی کہانیاں اور مناظر دل توڑ دینے والے ہیں، تمام متاثرہ خاندان یہ جان لیں کہ وہ اکیلے نہیں ہیں۔محمد رضوان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آگے بڑھیں، عطیات دیں اور ریلیف کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ انہوںنے کہاکہ ہر چھوٹی سے چھوٹی مدد بھی بڑا فرق ڈال سکتی ہے۔