پاکستان ہیومن رائٹس کونسل نے جڑواں شہروں کیلئے کمیٹی قائم کر دی

اتوار 17 اگست 2025 20:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2025ء) پاکستان ہیومن رائٹس کونسل نے اسلام آباد اور راولپنڈی (جڑواں شہروں) میں انسانی حقوق کے مسائل کے حل کے لیے 9 رکنی سٹی کمیٹی تشکیل دی ہے۔یہ کمیٹی اتوار کو جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے تحت قائم کی گئی جس کا مقصد مقامی سطح پر کونسل کی کوششوں کو مؤثر بنانا اور عوامی شکایات کا فوری ازالہ ممکن بنانا ہے۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے ارکین مین مراد علی،حماد عباسی،کاشف کمال،میاں نثار عابد،بلقیس ایڈووکیٹ،ذارون علی،سید شہاب گیلانی،عمیر انس ستی اورناصر خان شامل ہیں۔کمیٹی کے رکن کاشف کمال نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئی تشکیل دی گئی کمیٹی عام شہریوں، بالخصوص پسماندہ طبقات کے انسانی حقوق کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے بھرپور محنت کرے گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد یہ ہے کہ کمیونٹیز اور اداروں کے درمیان پل کا کردار ادا کریں تاکہ انصاف، مساوات اور حقوق سے متعلق شکایات سنی بھی جائیں اور ان پر عملی اقدام بھی کیا جائے۔