جما عت اھلسنّت کے تحت لیا قت آباد میں فری میڈیل کیمپ کا انعقاد

ہما را مقصدغریب افراد کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنا ہے ،سیکڑوں مریضوں کو مفت علاج اور ادویات فراہم کی گئیں،فرحان شیخ

اتوار 17 اگست 2025 21:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2025ء)جما عت اھلسنّت کراچی لیا قت آباد ٹائون کے زیرِ اہتمام لیا قت آبادمیں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف اقسام کے مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا اور موقع پر ہی ادویات فراہم کی گئیں۔ کیمپ صبح 9 بجے سے شام 4بجے تک جاری رہا، جس میں علاقے کے سینکڑوں مرد، خواتین اور بچے مستفید ہوئے۔

کیمپ میں جنرل فزیشن، ماہر امراضِ اطفال، ماہر امراضِ نسواں، اور شوگر و بلڈ پریشر کے ماہر ڈاکٹروں نے اپنی خدمات رضاکارانہ طور پر فراہم کیں۔ اس کے علاوہ بلڈ شوگر، بلڈ پریشرکے ٹیسٹ، اور دیگر بنیادی تشخیصی سہولیات بھی مہیا کی گئیں۔ اس موقع پر جما عت اھلسنّت کے ذمہ دارا مولانا فرحان شیخ ،مولانا خالد مسعود اختری نے کہا کہ ہمارا مقصد ایسے طبّی کیمپس کے ذریعے غریب اور نادار افراد کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا ہے، جو مہنگے علاج کی سکت نہیں رکھتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ فری میڈیکل کیمپ اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر نیک نیتی سے کام کریں تو معاشرے کے نچلے طبقے کو حقیقی ریلیف دیا جا سکتا ہے۔علاقے کے رہائشیوں نے اس اقدام کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ایسے فلاحی اقدامات جاری رہیں گے۔ کیمپ سے نہ صرف اچھی طرح معائنہ کیا گیا بلکہ دوائیں بھی مفت دی گئیں۔ آج کل علاج کرانا غریب کے لیے بہت مشکل ہو گیا ہے، ایسے کیمپس بہت ضروری ہیں۔

متعلقہ عنوان :