Live Updates

سعودی عرب کے کئی علا قوں میں آئندہ ہفتے تک بارش کا امکان

پیر 18 اگست 2025 11:10

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2025ء) سعودی عرب کے قومی مرکز برائے موسمیات نے مملکت کے کئی علاقوں میں آئندہ ہفتے تک بارش کی پیشنگوئی کی ہے ۔

(جاری ہے)

اردو نیوز کے مطابق مرکز سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ جازان، عسیر، الباحہ، مکہ مکرمہ، تبوک اور مدینہ منورہ ریجن میں بارش متوقع ہیں ۔ ریاض ریجن کے کچھ علاقوں میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے،جبکہ جازان، عسیر، الباحہ اور مکہ مکرمہ کے پہاڑی علاقوں میں زیادہ بارش متوقع ہے۔مرکز نےعوام پر زور دیا کہ وہ موسم کے حوالے سے رپورٹ کے لیے ویب سائٹ اور میٹیا پلیٹ فارم کو فالو اور متعلقہ حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات