فیصل آباد، اوباش افراد نے 2لڑکیوں کو بے آبرو، 5خواتین اور نوجوان کو اغوا کر لیا

پیر 18 اگست 2025 11:10

مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2025ء)فیصل آباد میں اوباش افراد نے 2لڑکیوں کو بے آبرو، 5خواتین اور نوجوان کو اغوا کر لیا گیا پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق تاندلیانوالہ کے علاقہ402گ ب کے آفتاب کی بھانجی(ر)کو گھر میں اکیلا پا کر ملزم طارق، ٹھیکریوالا کے علاقہ76ج ب کی(ن)کو ملزم رحمت نے بے آبرو کر دیا، ساہیانوالہ کے علاقہ 44ج ب کے اشرف کی بیٹی(ن)، سرگودھا روڈ کے علاقہ حاجی آباد کے شفیق کی بیٹی(الف)کو ملزمان فیضان وغیرہ، ملت ٹائون کے علاقہ بلال نگر کے ظہیر کی بیٹی(م)کو نامعلوم، کھڑریانوالہ کے علاقہ205ر۔

(جاری ہے)

ب کے صغیر حسین کی اہلیہ (ع)کو نامعلوم، مرید والا کے علاقہ 193گ ب کی رضیہ بی بی کی بیٹی(ر)کو ملزم ارشد اور تھانہ ایئر پورٹ کے علاقہ میں نصیر احمد کا بیٹا نفیس گھر سے سبزی منڈی گیا واپس نہ آیا پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :