فیصل آباد شہر اور گردونواح میں چوری ،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری

ے زائد مقا ما ت پر وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان، اور موبائل فونز چھین کر لے گئے

پیر 18 اگست 2025 11:10

مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2025ء)فیصل آباد شہر اور گردونواح میں چوری ،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ، 110سے زائد مقا ما ت پر وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان، اور موبائل فونز چھین کر لے گئے، درجنوں شہریوں کو موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا گیا، تفصیلات کے مطا بق سیف آباد نمبر2کی فوزیہ سے بیگ، بائو والا کے شکیل سے سائونڈ سسٹم چوری، سلطان ٹائون کے قریب علی حیدر سے 20ہزار وفون، 4ج ب کے عاکف سلطان کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری، 50ج ب کے نعیم سے 17ہزار وفون، 7ج ب کے بشیر سی60ہزار، جڑانوالہ روڈ پر احسان اللہ سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا، کلاش پارک کے قریب علی شان سے 5ہزار، بلال نگر کے قریب زرگام سے 7ہزار وفون، ککوآنہ پل کے قریب حسنین سے نقدی وفون، جڑانوالہ روڈ پر مجاہد سے جھپٹا مار کر فون، خوشحال ٹائون کی ریحانہ کوثر کے گھر سے 6لاکھ کے زیورات، نقدی ، قیمتی سامان چوری، پنجاب ہائوسنگ کالونی کے عارف سے ساڑھے تین لاکھ وفون، لائلپور گارڈن کے قریب خرم شہزاد سے نقدی وفون، 250ر۔

(جاری ہے)

ب کے عثمان سی40ہزار وفون، گلبہار کالونی کے یونس سے نقدی وفون، گلشن حرم موڑ کے قریب عمران کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات نقدی وسامان چوری، محلہ رضا آباد جڑانوالہ کے غلام اسحاق سے 29ہزار وفون، 67گ ب کے ممتاز احمد سی30ہزار وفون، 123گ ب کے سرفراز سے 50ہزار وفون، 122گ ب کے نعمان اعجاز سے موٹر سائیکل نقدی وفون، 244گ ب کے تنویر حسین کی حویلی سے لاکھوں کے بکرے چوری، 61گ ب کے سرفراز کے ڈیرہ سے ٹیوب ویل کا سامان، 93گ ب کے شعیب اختر کے گھر سے لاکھوں کے زیورات نقدی لوٹ لی، 105گ ب کے اویس اکبر کی حویلی سے مویشی چوری، 104ر۔

ب کی ناہید کوثر کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، چک بیدیاں کے ارشاد کا گھر لوٹ لیا، 615گ ب کے صدام شاہ سے نقدی وفون، 623گ ب کے لیاقت علی سے نقدی وفون، سمندری کے آصف سی34ہزار و فون اور دیگر وارادتوں کے دوران ڈاکوئوں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر لے گئے۔ علاوہ ازیں باغ جناح سے مدثر، محمد حمزہ، زین احمد، اقبال اسٹیڈیم سے علی رضا، اسلام نگر کے شفیع حسین، اقبال اسٹیڈیم سے شبیر حسین، ضلع کونسل سے اعجاز احمد، گلبرگ روڈ سے شاہ زیب ڈوگر چوک کے سلیمان، رسول پورہ کے ریاض احمد، سلیمی چوک سے محمد احمد، ستیانہ روڈ سے مدثر، پیپلز کالونی نمبر1 کے شاہد، مانانوالہ کے زاہد، چباں روڈ سے راحت سلیم، مدینہ پارک کے عابد، گٹ والا پارک سے ذیشان عمر، مدینہ ٹائون کے مقصود، ڈگلسپورہ سے عامر سہیل، چک جھمرہ سٹی سے عبداللہ، نواز شریف پارک سے بلال، رحمان علی، رسالہ روڈ سے فیضان علی، دکن پارک کے آصف، سمن آباد کے بلال، 66ج ب کے معصوم، 74ج ب کے عمر فاروق، پہاڑی گرائونڈ کے افضل، گھمگول چوک کے جاوید، ظاہر شاہ دربار سے ذیشان، 240گ ب کے احمد علی، بے نظیر پارک سے اللہ دتہ، 585گ ب کے رب نواز، 266ر۔

ب کے عبدالحفیظ، ماموں کانجن کے احمد رضا اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔