حافظ آباد‘ 3 افراد کو قتل کرنے کے بعد لاشیں جلانے کانامزد اہم ملزم گرفتار

ملزم کو اسلام آبادایئرپورٹ پر قطر فرار کی کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا،ونیکے تارڑ پولیس کے حوالے کردیاگیا

پیر 18 اگست 2025 11:54

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2025ء)حافظ آباد میں 3 افراد کو قتل کرنے کے بعد لاشیں جلانے کے واقعے میں نامزد ایک اہم ملزم کو اسلام آباد ایئر پورٹ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق تہرے قتل کا ملزم قطر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا جسے اسلام آباد ایئر پورٹ پر گرفتار کر لیا گیا جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

(جاری ہے)

ملزم کو گرفتاری کے بعد تھانہ ونیکے تارڑ پولیس کے حوالے کر دیا گیا، جہاں مزید تفتیش جاری ہے۔ دو روز قبل ملزمان نے 3 افراد کو قتل کرنے کے بعد ان کی گاڑی کو آگ لگا دی تھی۔ مقتولین میں ایک اسپین سے آنے والا شخص اور ایک پولیس کانسٹیبل شامل تھا۔اس مقدمے میں پولیس تھانہ ونیکے تارڑ میں 8 نامزد اور 8 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :