دوسری انٹرنیشنل ’’پنجابی کانفرنس‘‘ تاریخی اہمیت کی حامل ہو گی،ڈاکٹر محمد ریاض انجم

پیر 18 اگست 2025 13:19

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2025ء)بلھے شاہ ادبی سنگت رجسٹرڈ قصور کے صدر ڈاکٹر محمد ریاض انجم نے کہا ہے کہ دوسری انٹرنیشنل ’’پنجابی کانفرنس‘‘ تاریخی اہمیت کی حامل ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے عرس بابا بلھے شاہ کے موقع پر منعقد ہو نے والی کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ 23 اگست 2025 بروز ہفتہ کو پاکستان ماڈل ہائی سکول رائے ونڈ روڈ قصور میں منعقد ہونے والی کانفرنس کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ، جس میں ملک بھر سے آنے والے شعرا کرام، مقالہ نگار اور صوفی گائیک اپنا کلام پیش کریں گے ۔انھوں نے کہا کہ ہر ایک شہری کو بابا جی کے پروگرام میں شرکت کی دعوت ہے۔اجلاس میں کارکنان نے بھر پور شرکت کی اور انھیں پروگرام کی زمہ داریاں سونپی گئیں ۔

اجلاس میں بلھے شاہ ادبی سنگت رجسٹرڈ قصور کے کارکنان اور عہدیداران ، جن میں شوکت نقشبندی چیر مین،جنرل سیکرٹری سلیم آفتاب سلیم قصوری، ڈاکٹر سید فرمان علی، محمد اسحاق اسلام، محمد ارشد،حافظ علی احمد،علی عمران قصوری،خالد اکبر،عمیر علی،چودھری محمد شریف عابد سمیت متعدد افراد نے شرکت کی اور کانفرنس سے متعلق تجاویز پیش کیں۔