نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کرسٹوفر لکسن کی رقص کرتے ویڈیو وائرل

پیر 18 اگست 2025 16:51

آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2025ء)نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کرسٹوفر لکسن نے ایک تقریب میں شرکت کے دوران ڈانس فلور پر آکر شرکا کو حیران کر دیا، ان کے ڈانس مووز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تقریب ساتھ آکلینڈ کے ڈیو ڈراپ ایونٹس سینٹر میں منعقد ہوئی جہاں ثقافت اور خوشی کے رنگ دیکھنے کو ملے۔

(جاری ہے)

بھارتی گلوکارہ شبانی کیشپ نے وزیراعظم کو اسٹیج پر ڈانس کی دعوت دی تو انہوں نے اپوزیشن لیڈر کرس ہپکنز کو بھی ساتھ آنے پر آمادہ کرلیا۔

لکسن نے ہنستے ہوئے کہا کہ ہپکنز ایک بہت اچھے ڈانسر ہیں، اگر میں خود کو شرمندہ کر رہا ہوں تو وہ بھی خود کو شرمندہ کریں گے۔بعدازاں دونوں رہنمائوں نے اپنے الگ الگ ڈانس اسٹائل کے ذریعے شرکا کو خوب محظوظ کیا۔ ہپکنز نسبتا سنجیدہ اور تال میل سے جھومتے رہے، جبکہ لکسن نے پورے جوش و جذبے سے ڈانس کیا اور مختلف ڈانس اسٹائلز دکھا کر خوب داد وصول کی۔سوشل میڈیا پر لکسن نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا، دو جھومتے ہوئے ڈیڈ۔