Live Updates

وزیراعظم شہبازشریف کے عمران خان کیخلاف ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت بغیر کاروائی کے ملتوی

پیر 18 اگست 2025 17:12

وزیراعظم شہبازشریف کے عمران خان کیخلاف ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت بغیر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2025ء) سیشن عدالت لاہور نے وزیراعظم شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات اور بار کونسل کی ہڑتال کے باعث سماعت بغیر کاروائی کے ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی نے سماعت کی ۔عدالت نے شہباز شریف کو ویڈیو لنک پر جرح کے لیے طلب کررکھا تھا ، عدالت نے سماعت چھ ستمبر تک ملتوی کردی ۔ شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف سو ارب روپے ہرجانے کا دعوی دائر کررکھا ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی نے جھوٹا الزام عائد کیا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات