ہیومن رائٹس موومنٹ کے میڈیا کوآرڈی نیٹر کی گاڑی سے قیمتی سامان چوری

واقعہ کی اطلاع درخشاں تھانے کو دیدی گئی ہے لیکن پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے

پیر 18 اگست 2025 17:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2025ء)نامعلوم ملزمان نے ڈیفنس فیز 6کے علاقے میں انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ سندھ کے میڈیاکوآرڈی نیٹرذیشان طارق کی گاڑی سے قیمتی سامان چوری کرلیا ۔واقعہ کی اطلاع درخشاں تھانے کو دیدی گئی ہے لیکن پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس فیز 6کے علاقے نشاد کمرشل لائن نمبر 10 پر کھڑی ذیشان طارق کی گاڑی ٹویوٹاکرولا آلٹس BLH127ماڈل 2018 میں نامعلوم ملزمان پچھلا گیٹ کے اوپر لگے شیشہ توڑ کر اندر داخل ہوگئے وہاں سے قیمتی سامان چوری کر لیا۔

(جاری ہے)

چوری کیے گئے سامان میں ایل ای ڈی ،ایل سی ڈی ، گیئر لیور باکس ،میٹر اور دیگر شامل تھا ۔ذیشان طارق نے بتایا کہ ڈیفنس فیز6میں اس ہفتے ہونے والی یہ تیسری واردات ہے ۔ ڈیفنس جیسے علاقے میں گاڑیاں اور لوگ محفوظ نہیں ہیںجو قابل مذمت ہے ۔واقعہ کی اطلاع درخشاں تھانے میں درج کروائی گئی ہے لیکن تاحال ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے ۔انہوںنے آئی جی سندھ غلام نبی میمن ،کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو سے اپیل کی کہ ڈیفنس کے علاقے میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں کا نوٹس لیں اور متعلقہ پولیس افسران کو اس کے تدارک کے لیے ضروری احکامات جاری کریں ۔