جی سی ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی طالبات اپنی صلاحیتوں کو تعلیمی،سماجی و جمہوری سرگرمیوں میں منوا رہی ہیں

پیر 18 اگست 2025 17:16

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2025ء) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی طالبات اپنی صلاحیتوں کو تعلیمی،سماجی و جمہوری سرگرمیوں میں منوا رہی ہیں۔ بی بی اے کی طالبہ تحریم اشفاق اور بی ایس پولیٹیکل سائنس کی طالبہ امِ حبیبہ نے ایف ایم 101 ریڈیو پروگرام میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

دونوں طالبات اس وقت این جی او بیداری میں بطور انٹرن خدمات سرانجام دے رہی ہیں، جہاں یہ مواقع انہیں نیشنل انڈاؤمنٹ فار ڈیموکریسی (این ای ڈی)کے تعاون سے جاری پروگرام “سیالکوٹ (پنجاب)پاکستان میں جمہوری مقامی طرزِ حکمرانی اور انتخابی عمل کو مضبوط بنانے کے لیے پروگرام کے تحت فراہم کیے گئے ہیں۔

یہ کامیابی نہ صرف طالبات کی محنت اور لگن کی عکاس ہے بلکہ اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ جی سی ڈبلیو یو ایس کی بیٹیاں اپنی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر کی حوصلہ افزائی اور قیادت میں معاشرے میں جمہوری شعور اجاگر کرنے اور مثبت تبدیلی لانے میں مؤثر کردار ادا کر رہی ہیں۔