کراچی ،فوڈ پانڈا کا رائیڈر کمیونٹی کے اعزاز میں شاندار تقریب کاانعقاد

پیر 18 اگست 2025 20:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2025ء)پاکستان کے معروف فوڈ اور گروسری ڈیلیوری پلیٹ فارم فوڈ پانڈا نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں شاندار ''رائیڈر ایپریسی ایشن ڈی'' کا انعقاد کیا۔ یہ ایونٹ رائیڈرز اور ان کے اہلِ خانہ کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے منعقد کیا گیا، جس میں ان کی محنت کو سراہا گیا اور کمپنی کی جانب سے ان کی فلاح و بہبود اور پیشہ ورانہ ترقی کے عزم کو اجاگر کیا گیا۔

ایونٹ میں فوڈ پانڈا کی مینجمنٹ، رائیڈرز اور ان کے اہل خانہ شریک ہوئے۔ تقریب کی نمایاں بات رائیڈرز کیلئے 8 عمرے کے انعامات کا اعلان شامل تھا۔ ماحول دوست گاڑیوں کے فروغ کے لیے کمپنی نے 15 Vlektra Electric Bikesبھی تقسیم کیں تاکہ رائیڈرز کو ماحولیاتی طور پر پائیدار سواری اپنانے کی ترغیب دی جا سکے۔

(جاری ہے)

ان کی خوشی کو مزید بڑھانے کیلئے 9 بہترین رائیڈرز کو ''رائیڈر آف دی منتھ'' کے اعزاز کے ساتھ سونے کے سکّے دیے گئے، جو ان کی لگن اور محنت کا ایک شاندار اعتراف ہے۔

اس موقع پر فوڈ پانڈا کے سی ای او منتقیٰ پراچہ نے کہا کہ '' رائیڈرز ہمارے آپریشنز کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور اصل میں ہمارے برانڈ کے سفیر ہیں۔ یہ تقریب ان کی محنت اور لگن کو تسلیم کرنے کا چھوٹا سا اظہار ہے۔ ہم نہ صرف الیکٹرک بائیکس جیسے اقدامات کے ذریعے ان کے پیشہ ورانہ سفر میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں بلکہ عمرہ پیکج جیسے انعامات کے ساتھ ان کی ذاتی کامیابیوں کا جشن بھی منا رہے ہیں۔