انسانیت کی خدمت کا یہ پرخلوص جذبہ، پاکستان کی سماجی و معاشرتی اقدار اورتہذیب کا اثاثہ ہے، وزیراعظم

پیر 18 اگست 2025 22:18

انسانیت کی خدمت کا یہ پرخلوص جذبہ، پاکستان کی سماجی و معاشرتی اقدار ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2025ء)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ رضاکار خدمت گار بلاشبہ حادثات، قدرتی آفات اور دیگر ایمرجنسی حالات میں اپنے نواحی علاقوں میں فوری امداد پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ہمارے معاشرے میں بے لوث خدمت، دوسروں کی امداد اور فلاحی کاموں میں شرکت کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

انسانیت کی خدمت کا یہ پرخلوص جذبہ، پاکستان کی سماجی و معاشرتی اقدار اور تہذیب کا اثاثہ ہے۔ انسانیت کے عالمی دن پر پیغام میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اقوام عالم کے شانہ بشانہ آج کے دن انسانیت، انسانی اقدار، اخلاقیات اور تہذیب و تمدن کے علمبرداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ انسانیت کا عالمی دن اس سال ''عالمی جذبہ خیر سگالی اور مقامی کیمونٹی کی افادیت اور مضبوطی'' کے عنوان سے منایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے لئے آج کا دن انسانیت کی خدمت اور حفاظت کے جذبہ کیلئے عزم نو اور تجدید عہد کا موقع ہے۔ہم تہہ دل سے ان تمام رضاکاروں کی عزم وہمت، بہادری اور غیر متزلزل جذبہ کو سلام پیش کرتے ہیں جو مصیبت میں گھیرے لوگوں کو امداد پہنچاتے ہیں۔ رضاکار خدمت گار بلاشبہ حادثات، قدرتی آفات اور دیگر ایمرجنسی حالات میں اپنے نواحی علاقوں میں فوری امداد پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں بے لوث خدمت، دوسروں کی امداد اور فلاحی کاموں میں شرکت کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ انسانیت کی خدمت کا یہ پرخلوص جذبہ، پاکستان کی سماجی و معاشرتی اقدار اور تہذیب کا اثاثہ ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اور ہم من الحیث القوم اس پر فخر کرتے ہیں اور اس بات کا اعادہ بھی کرتے ہیں کہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو انسانیت پرور اور اپنی روشن معاشرتی اساس سے وابستہ تربیت دیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایک اور قابل فخر رویہ جو ہمارے معاشرے کا خاصہ ہے وہ خواتین، بزرگ اور بچوں کی خصوصی حفاظت اور عزت و تکریم ہے۔ کسی بھی ناگہانی آفت اور حالات میں ان طبقات کو مدد اور تحفظ کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ ہمارا معاشرہ بحیثیت مجموعی انسانیت کی خدمت کے لئے ہر دم تیار نظر اتا ہے۔ اس سال موسمی حالات کی شدت نے ملک کے طول و عرض میں غیر معمولی صورتحال کو جنم دیا اور ہم نے وفاقی و صوبائی حکومتوں، حکومتی اداروں کے ساتھ عوام کو بھی امدادی کاروائیوں میں رضاکارانہ طور پر پیش پیش دیکھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ علاوہ ازیں ہماری عوام دیگر ہنگامی صورتحال، جس میں بھوک افلاس، بے روزگاری، جنگی حالات شامل ہیں، اس میں بھی ایک دوسروں کو اپنی استطاعت کے مطابق سہولت و امداد پہنچاتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا ملک دنیا میں عطیات کرنے والے سر فہرست ممالک میں آتا ہے۔ اسی جذبہ و ایثار کی بدولت کوئی غریب بھوکا نہیں رہتا۔ حکومت پاکستان تمام شہریوں کے حقوق کے تخفظ اور انکے معیار زندگی بہتر کرنے کے لئے پر عزم ہے اور ساتھ ساتھ رضا کار خدمت گاروں کی حفاظت اور حوصلہ افزائی بھی حکومت کے ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آیئے اس دن کو بحیثیت قوم اس عزم سے منائیں کہ نہ صرف اپنے مقامی علاقے، شہر، ملک بلکہ حسب توفیق دنیا بھر میں انسانیت کی حفاظت اور انسانی اقدار کے فروغ کیلئے تعمیری اور موثر کردار ادا کرنا ہی