وزارت صحت کی جانب سے گلگت بلتستان کے سیلاب زدگان کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ضروری ادویات اور طبی سامان کا اسٹاک روانہ

پیر 18 اگست 2025 22:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2025ء) وفاقی وزارت صحت کی جانب سے گلگت بلتستان کے سیلاب زدگان کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ضروری ادویات اور طبی سامان کا اسٹاک روانہ کردیا گیا۔وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال کے مطابق سامان سی ون 30 طیارے کے ذریعے متاثرہ علاقوں کی جانب بھیجا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزارت صحت متاثرینِ سیلاب کو ہنگامی طبی امداد کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے اور این ڈی ایم اے اور صوبائی حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ بروقت اور مؤثر طبی امداد ممکن کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایں گے، وزارت صحت مشکل کی اس گھڑی میں خیبر پختونخوا اورگلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :