×خیبر پختونخوا اور دیگر متاثرہ علاقوں میں فوری طورامدادمتاثرین کی بحالی کیلئے اقدامات کئے جائیں، مولانا عبدالقادر لونی

پیر 18 اگست 2025 20:50

sکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2025ء) جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی قائمقام امیر مولاناعبدالقادر لونی مرکزی کنوینر مفتی شفیع الدین مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مولنامحمودالحسن قاسمی مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی مرکزی مالیات سیکرٹری حاجی حیات کاکڑسندھ کے امیرمولاناسائیں عزیزاحمدشاہ امروٹی پنچاب کے امیرمولاناثنااللہ فاروقی خیبرپختونخواہ کیامیرقاضی گل الرحمن نجیم خان ایڈوکیٹ مولانامحمدقاسم مخلص نے باجوڑبونیراوردیگرعلاقوں شدیدترین المناک طوفانی بارشوں کے بعدپشاورصوبی ٹوپی مانسہرہ اورخیبرپشتونخواہ کے دیگرعلاقوں تباہ کن بارشوں سے جانی مالی نقصانات پرافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ قدرتی آفات کے روک تھام کی بس کی بات نھیں اور یقیناناممکن ہے اوریہ قدرتی افات ہروقت اللہ کے جانب سے اپنے بندوں گناہوں کے کثرت اللہ کے نافرمانیوں کی وجہ سے اللہ اپنے بندوں کوتنبیہ بھی ایسے قدرتی افات کے ذریعہ کرتی ہے اوراس وقت بھی تمام قوم اپنے بداعمالیوں نافرمانیوں کااجتماعی توبہ کریں یہ سب ہمارے بداعمالیوں اللہ کے احکامات سے روگردانی ونافرمانی کانتیجہ ہے اورتمام قوم اللہ کے سامنے سربسجود ہوکر توبہ و استغفارکرنی چاہیئے مزیدافات سے بچنے ہرقسم کے گناہوں اللہ کے فرمانیوں اوراحکام الہی سے روگردانی پرسچے دل توبہ گار ہوناچاہیئے انھوں نے وفاقی صوبائی حکومتوں پرزوردیاہے وہ متاثرہ علاقوں میں فوری طورامدادمتاثرین کی بحالی پھنسے ہوئے عوام کونکالنے کے علاوہ زخمیوں کے علاج ومعالجے کیلئے فوری ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرتے ہوئے متاثرین کی فوری امدادکریں