
ماحولیاتی تبدیلی سب سے بڑا چیلنج ہے تو جنوبی تعاون مؤثر ہتھیار ہے، مل کر سرسبز، محفوظ اور پائیدار مستقبل تشکیل دے سکتے ہیں ، چیئرمین سینیٹ کا ایتھوپیا–پاکستان گرین ڈائیلاگ سے خطاب
پیر 18 اگست 2025 21:10
(جاری ہے)
سید یوسف رضا گیلانی نے ایتھوپیا کے گرین لیگیسی انیشی ایٹو کو جنگلات کی بحالی اور پائیداری کا عالمی ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو یکساں چیلنجز کا سامنا ہے اور جنوبی-جنوبی تعاون کے ذریعے حل تلاش کئے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے پاکستان کے موثر عالمی ماحولیاتی کردار کو اجاگر کیا جس میں COP27 پر ’’لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ‘‘ کی وکالت اور COP29 میں ماحولیاتی فنانس کو آگے بڑھانا شامل ہے۔ سید یوسف رضا گیلانی نے عملی تعاون کے لئے مشترکہ ٹاسک فورسز، پارلیمانی تبادلوں اور تحقیقی شراکت داریوں کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ پاکستان کے پارلیمان نے کلائمیٹ چینج ایکٹ اور نیشنل انرجی ایفیشنسی ایکٹ جیسے تاریخی قوانین منظور کئے ہیں۔ سید یوسف رضا گیلانی نے نے پارلیمانی کمیٹیوں پر زور دیا کہ وہ ماحولیاتی فنڈز، موافقتی منصوبوں اور کاربن مارکیٹس کی نگرانی کریں تاکہ ان پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔مزید برآں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پروگرامز جیسے ’’گرین پاکستان پروگرام‘‘، ’’لیونگ انڈس انیشی ایٹو‘‘ اور ’’انڈس ڈیلٹا بلیو کاربن پروجیکٹ‘‘ ایتھوپیا کے بصیرت افروز گرین لیگیسی انیشی ایٹو سے ہم آہنگ ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اگر ماحولیاتی تبدیلی ہمارا سب سے بڑا چیلنج ہے تو جنوبی تعاون ہمارا سب سے مؤثر ہتھیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کو مشترکہ مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آئندہ کا راستہ حکومت، پارلیمان اور ادارہ جاتی سطح پر مربوط کوششوں میں ہے۔ انہوں نے قانون سازی کے شعبوں میں روابط بڑھانے، ’’کلائمیٹ ریزیلینس پر مشترکہ ٹاسک فورس‘‘ کے قیام اور جامعات و تحقیقی اداروں کے درمیان مہارت کے تبادلوں کو فروغ دینے کی تجویز دی۔ چیئرمین سینیٹ نے ایتھوپیا کی پارلیمانی قیادت کو نومبر 2025 میں اسلام آباد میں منعقد ہونے والی آئی ایس سی میں شرکت کی دعوت بھی دی۔انہوں نے خطاب کے آخر میں کہا کہ ہم مل کر زیادہ سرسبز، محفوظ اور پائیدار مستقبل تشکیل دے سکتے ہیں۔ استقبالیہ کلمات میں کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے گرین ڈپلومیسی اور اجتماعی عمل کی اہمیت کو اجاگر کیا تاکہ ماحولیاتی تبدیلی، جنگلات کی کٹائی اور ماحولیاتی انحطاط جیسے عالمی چیلنجز سے نمٹا جا سکے۔ سفیر ڈاکٹر جمال بیکر عبداللہ نے ایتھوپیا کی گرین لیگیسی مہم کے ذریعے حاصل کردہ شاندار کامیابیوں کو اجاگر کیا جس نے بڑے پیمانے پر درخت لگانے اور پائیدار طریقوں کے ذریعے ماحولیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک بین الاقوامی معیار قائم کیا۔ دیگر معزز مقررین جن میں وفود کے سربراہان اور مہمان شخصیات شامل تھے، نے پائیدار ترقی اور ماحولیاتی عمل کے لئے علاقائی و عالمی تعاون کی فوری ضرورت پر زور دیا۔تقریب کے دوران ’’گرین لیگیسی ایوارڈز‘‘ بھی دیئے گئےاور درخت لگائے گئے جو پاکستان اور ایتھوپیا کے ایک سرسبز مستقبل کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔ گرین لیگیسی انیشی ایٹو پر ایک فکر انگیز پینل ڈسکشن بھی منعقد ہوا جس میں ماہرین اور پالیسی ساز شریک ہوئے اور طویل مدتی ماحولیاتی پائیداری کو فروغ دینے کے لئے جدید حکمت عملیاں، پالیسی فریم ورک اور کمیونٹی انگیجمنٹ ماڈلز شیئر کئے گئے۔اجلاس کا اختتام سوال و جواب کے سیشن اور نیٹ ورکنگ لنچ کے ساتھ ہوا جہاں شرکاء نے پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان ماحولیاتی لچک، ماحولیاتی بحالی اور پائیدار ترقی میں مزید تعاون بڑھانے کی بھرپور حمایت کی۔ یہ مکالمہ دونوں ممالک کے مشترکہ وژن کو اجاگر کرتا ہے جو ماحولیاتی سفارتکاری کو آگے بڑھانے اور آنے والی نسلوں کے لئے ایک سرسبز، پائیدار مستقبل تعمیر کرنے پر مبنی ہے۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان آفات کا ڈھیر بن چکا ہے،ایمل ولی خان
-
کے ایم سی گریڈ 18 کی خاتون افسر کی سابق ڈرائیور شوہر کیخلاف مقدمے کی درخواست
-
ایران کی بڑی مقدار میں چاول اور 60 فیصد تک گوشت پاکستان سے خریدنے کی یقین دہانی
-
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میںسیلاب کے باعث میں 83 سرکاری اسکول تباہ ہوگئے
-
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا ایک ماہ، کابینہ ارکان کی 15 دن کی تنخواہ سیلاب زدگان کو دینے کا اعلان
-
کمسن بچے سے اجتماعی جنسی زیادتی برہنہ ویڈیو فلم بنا کر سوشل میڈیا پر وائر ل کی دھمکی
-
مائی والی مسجد پر تیز رفتار نیو چو ہدری بس نے ایک اور نو جوان موٹر سائیکل سوار کو مار ڈالا
-
ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی کھلی کچہری
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت بارشوں کی پیش گوئی پر ہنگامی اجلاس
-
جائیداد کا وارث کیوں پیدا کیا باپ اور بھائی نے ملکر نوجوان منیر احمد کو کمرے میں بند کر کے آگ لگا دی‘جل کر راکھ ہوگیا
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا حکیم صفدر علی شہید کی اہلیہ کے انتقال پر اظہارافسوس
-
پنجاب بھر میں بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.