Live Updates

سیلانی نے خیبر پختون خوا میںسیلاب متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیاں شروع کردیں

مولانا بشیر فاروق قادری اپنی ٹیم کے ہمراہ آج پشاور روانہ ہوگے اورامدادی سرگرمیوں کی نگرانی کریں گے 10ٹن خشک خوراک ،خیمے ،کپڑوں سمیت دیگر ضروری سامان بذریعہ سی ون 30 طیارہ پشاور روانہ کردیاگیا، ترجمان

پیر 18 اگست 2025 22:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2025ء)سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے بانی اور چیئرمین مولانا بشیر فاروق قادری منگل 19 اگست کو اپنی ٹیم کے ہمراہ پشاور روانہ ہورہے ہیں جہاں سے وہ صوبہ خیبر پختون خوا اور آزاد کشمیر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میںسیلانی کی جانب سے شروع کی گئی امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے۔تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختون خوا کے علاقے بونیر سمیت دیگر متاثرہ اور بے گھر افراد میںتیار کھانے کی تقسیم سے سیلانی نے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے جبکہ 10 ٹن خشک خوراک ،خیمے ،کپڑوں سمیت دیگر ضروری سامان بذریعہ سی ون 30 طیارہ پشاور روانہ کیا جارہا ہے ۔

ان امدادی اشیا کی تقسیم این ڈی ایم اے اور دیگر سرکاری حکام کی نگرانی میںکی جائے گی۔

(جاری ہے)

سیلانی کے بانی مولانا بشیر فاروق قادری نے سیلابی صورتحال سے ہونے والی تباہی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہیکہ مصیبت کی اس گھڑی میںسیلانی ہر قسم کے تعاون کے لیے موجود ہے ۔متاثرین کو سیلانی کے رضاکاروں نے فوری طور پر تیار کھانا فراہم کرنا شروع کردیا ہے جبکہ 10 ٹن امدادی سامان وہاں پہنچتے ہی دیگر ضروری سامان بھی متاثرین اور بے گھر افراد میںتقسیم کرنا شروع کردیا جائے گا ۔امدادی کاموں کی نگرانی اور ضروری ہدایات دینے کے لیے وہ خود اپنی ٹیم کے ہمراہ منگل کی دوپہر پشاور روانہ ہورہے ہیں۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات