ش*محمود خان اچکزئی کا بیانیہ ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے ،حاجی دارا خان جوگیزئی

غ*عوام کا پشتونخوامیپ میں جوق درجوق شمولیت خوش آئند ہے،حاجی حیات اللہ میرزئی

پیر 18 اگست 2025 23:15

قلعہ سیف اللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2025ء) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے زیر اہتمام تحصیل قلعہ سیف اللہ کے علاقہ خسنوب جلالزئی میں تنظیم کی تشکیل نو کے سلسلے میں علاقائی کانفرنس منعقد کیا گیا۔کانفرنس میں علاقائی کابینہ تشکیل دیا گیا جس میں عبدالحمید پشتونیار کو علاقائی سیکرٹری اور لقمان خان کو سینئر معاون سیکرٹری سمیت 25 رکنی کابینہ تشکیل دیا گیا جس سے ضلعی صدر حاجی دارا خان جوگیزئی نے آئین کے مطابق حلف لیا۔

تقریب میں 21 افراد نے مختلف سیاسی تنظیموں سے مستعفی ہوکر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلع قلعہ سیف اللہ کے ضلعی صدر حاجی دارا خان جوگیزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمود خان اچکزئی کا بیانیہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے انہی کے بتائے گئے بیانئے کو اپنا کر ہی مسائل سے چھٹکارہ پاسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ واحد جماعت ہے جو صرف اور صرف عوامی بقاء کی بات کرتا ہے۔

صوبائی سیکرٹری ثقافت حاجی حیات میرزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں جوق درجوق عوام کی شمولیت خوش آئند بات ہے ہمیں تنظیم کو مزید مستحکم بنانا ہے اس کیلئے سخت سے سخت محنت کی ضرورت ہے۔ضلعی ڈپٹی سیکرٹری ایڈووکیٹ فیض اللہ خان کاکڑ نے اپنے خطاب میں کہا کہ محمود خان اچکزئی پورے پاکستان میں واحد رہنماء ہے جو آئین کی بالادستی کررہے ہیں اوریہی راہ ملک کہ ہمہ جہت بحرانوں سے نجات کی راہ ہے ۔ تقریب سے تحصیل صدر عزیز احمد عزیز،تحصیل ڈپٹی سیکرٹری اکرم خان،علاقائی معاون سیکرٹری متین خان جوگیزئی،علی جان میرزئی، ملا ابراھیم شاہیزئی اور فضل خان میرزئی نے خطاب کیا اور نومنتخب کابینہ اورنئے شمولیت کرنے والوں کو مبارکباد پیش کی