ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کا شہداء پولیس کے بچوں کی تعلیم کے لئے ایلپائن گرائمر سکول کے ساتھ ایم او یو سائن

منگل 19 اگست 2025 13:56

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ فیصل شہزاد نے شہداء پولیس کے بچوں کی تعلیم کے لئے ایلپائن گرائمر سکول کے ساتھ یاداشت پر دستخط کر دیئے۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد نے ایلپائن گرائمر سکول کے ساتھ ایم او یو سائن کیاجس کے تحت پولیس کے شہداء کے بچوں کی فیس میں 100فیصد رعایت جبکہ حاضر سروسز ملازمان کو 50 فیصد اور ریٹائرڈ ملازمین کو50 فیصد تک رعایت حاصل ہو گی۔

ترجمان پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں پہلے تعلیمی اداروں کے ساتھ ایم او یو سائن ہوئے ہیں اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے ڈی پی او سیالکوٹ نے یہ ایم او یو سائن کیے ہیں۔ پولیس ملازمان کے تعلیمی اور میڈیکل مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :