
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھرپور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کی وزیر اطلاعات و نشریات اور چیئرمین این ڈی ایم اے کے ہمراہ میڈیا بریفنگ
منگل 19 اگست 2025 17:35

(جاری ہے)
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ہدایت پر پاک فوج سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے، خیبر پختونخوا میں انفنٹری اور ایف سی کے آٹھ یونٹس امدادی کارروائیوں میں سرگرم ہیں، ایک یونٹ گلگت بلتستان میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔
انہوں نے کہا کہ روڈ انفراسٹرکچر کی حالت انتہائی خراب ہے، راستوں کی بحالی کے لئے انجینئرز بٹالینز کام کر رہی ہیں، خیبر پختونخوا میں 90 سڑکوں کو بری طرح نقصان پہنچا، 9 جگہوں پر سڑکوں کو بحال کر دیا گیا ہے، دیگر سڑکوں کو عارضی طور پر بحال کیا جا رہا ہے، قراقرم ہائی وے 8جگہوں سے بلاک تھی، تمام جگہوں کو کلیئر کر دیا گیا ہے، جگلوٹ سکردو روڈ کو بھی کلیئر کر دیا گیا ہے، استک برج پر کام جاری ہے، جلد سے جلد اسے بھی کھول دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تین میڈیکل بٹالینز کے علاوہ سی ایم ایچ سے ڈاکٹرز کی ٹیم کو خیبر پختونخوا روانہ کیا گیا ہے، 9میڈیکل کیمپوں کے ذریعے متاثرین کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، 6903افراد کو ریسکیو کیاگیا ، اب تک 6ہزار سے زائد افراد کو امداد فراہم کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی ہدایت پر پاک فوج کا ایک دن کا راشن سیلاب متاثرین کیلئے مختص کیا گیا ہے جو کہ 585 ٹن ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی ایوی ایشن بھی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہے، بونیر میں دو بٹالین ، شانگلہ میں 2 بٹالین، سوات میں ایک بٹالین، دیر میں ایک ایف سی ونگ، باجوڑ میں ایک ایف سی ونگ اور سوات میں ایک کمپنی امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، پیر بابا کے علاقے میں بیس قائم کی گئی ہے جہاں آرمی اور سول ریسورسز مل کر کام کر رہے ہیں، ایئر فورس کے سی 130 طیاروں کے ذریعے امدادی سامان فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی کے سگنلز یونٹس پی ٹی اے سے مل کر متاثرہ علاقوں میں ٹیلی کام کی سہولیات کی فراہمی کیلئے کام کر رہے ہیں، 16 بی ٹی ایس ٹاور کی مرمت کی جا چکی ہے۔ چیئرمین این ڈے ایم اے نے کہا کہ شمالی علاقہ جات میں گلیشیئر پگھلنے کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوئی، این ڈی ایم اے کی ویب سائٹ پر بارشوں اور سیلابی صورتحال سے متعلق تمام تفصیلات موجود ہیں، مختلف علاقوں میں کلاوڈ برسٹ کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوئی، بارشوں اور سیلاب سے 670 افراد جاں بحق اور ایک ہزار افراد زخمی ہوئے، لاپتہ افراد میں سے بیشتر کی لاشیں ملی ہیں، تمام لاپتہ افراد کی تلاش تک امدادی سرگرمیاں جاری رہیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر امدادی سرگرمیوں کی ہدایت کی، سیلاب متاثرین کے بچائو اور تلاش کا دائرہ کار وسیع کیا جا رہا ہے، تمام اداروں کی مربوط اور مشترکہ کوششوں سے 17 اگست سے اب تک 25 ہزار لوگوں کو بچایا گیا ہے، زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا گیا، بہترین طبی امداد دی جا رہی ہے۔ چیئرمین این ڈے ایم اے نے کہا کہ 23 اگست تک بارشوں کا ساتواں سپیل تیز ہوگا، بارشوں کے نئے سپیل کے حوالے سے تیاری مکمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی پنجاب ، گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں یہ سپیل ممکن ہے، مختلف ذرائع سے عوام کو معلومات فراہم کی جا رہی ہیں، این ڈی ایم اے کی موبائل ایپ پاک۔این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ پر بھی بروقت معلومات اور آگاہی فراہم کی جا رہی ہے، متاثرہ علاقوں کے شہری ان معلومات سے آگاہی حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایمرجنسی سنٹر میں پی ڈی ایم ایز سمیت تمام اداروں کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر کانفرنس کی جاتی ہے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ پی ایم راشن پیکیج کے تحت سیلاب سے سب سےزیادہ متاثرہ پانچ اضلاع میں امداد کی تیسری کھیپ بھجوائی جا رہی ہے، امداد میں ادویات اور راشن بھجوایا جا رہا ہے، کیمپوں اور ہسپتالوں میں موجود متاثرین کی مدد یقینی بنائی جا رہی ہے، صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شمالی علاقہ جات بالخصوص خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں سیلاب یا لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہونے والی شاہراہوں کی بحالی کیلئے پاک فوج ،این ایچ اے اور دیگر متعلقہ اداروں کا عملہ کام کر رہا ہے، اب تک سڑکوں کی بحالی کا 50 فیصد سے زائد کام مکمل ہو چکا ہے، 22 اگست تک ان علاقوں تک مکمل رسائی بحال کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں گھروں سمیت انفراسٹرکچر کے نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔\932مزید اہم خبریں
-
رواں سال پنجاب بھر میں 5 کروڑ 10 لاکھ سے زائد پودے لگانے کا ہدف مقرر کردیا گیا
-
یوکرین: روسی حملوں میں بچوں سمیت عام شہریوں کی ہلاکت کی مذمت
-
میری کہانی: امدادی کارکن سے پناہ گزین اور پھر وطن واپسی
-
پاکستان اور انڈیا میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر یو این چیف کا اظہار افسوس
-
غزہ: انسانی المیے کی بدترین شکل، بھوک سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری
-
حالیہ حملوں میں جنوبی سوڈان امن عمل کے فوائد ضائع، مارتھا پوبے
-
نیپال سے جرمن خسرے کا خاتمہ، ڈبلیو ایچ او کا اعلان
-
پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں اور بائیکس کیلئے بیٹری چارجنگ انفراسٹرکچر قائم کرنے کا فیصلہ
-
عثمان قاضی کا بیان: ریاستی بیانیہ یا انتہا پسندی کی حقیقت
-
دنیا بھر کے انسانیت کے خدمت گاروں کو سلام پیش کرتی ہوں: وزیراعلیٰ مریم نوازشریف
-
وزارت قومی صحت این ڈی ایم اےاور صوبائی حکومتوں کے ساتھ قریبی رابطے میں کام کر رہی ہے، وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال
-
وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ سےسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.