زیارات گروپ آرگنائزرز کی سکروٹنی کا عمل شروع کر دیا ہے، وزارت مذہبی امور

منگل 19 اگست 2025 17:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) وزارت مذہبی امور کے ترجمان عمر بٹ نے کہا ہے کہ زیارات گروپ آرگنائزرز کی سکروٹنی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، آئندہ مقدس مقامات کی زیارات صرف وزارت مذہبی امور کے مجاز زیارت گروپ آرگنائرز کے ذریعے ممکن ہوں گی۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران اور عراق کے مقدس مقامات کی زیارات کے لیے پرانا قافلہ سالار نظام عنقریب ختم کردیا جائے گا، زیارات کرانے کی خواہشمند کمپنیوں سے درخواستوں کی وصولی کا عمل جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک 585کمپنیوں کی سکیورٹی کلیئرنس مکمل کرلی گئی ہے،حالیہ توسیع کے دوران 95 نئی کمپنیوں نے بھی کاغذات جمع کرائے ہیں ، پرانی کمپنیوں سے کاغذات کی وصولی 31 اگست تک جاری رہے گی، نئی کمپنیاں آئندہ ماہ 10 ستمبر تک اپلائی کرنے کی اہل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مطلوبہ کوائف مکمل کرنے والی زیارات کمپنیوں کی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ کا اجرا جلد متوقع ہے۔\932