بھارتی فٹبال ٹیم بھی پاکستان کا مقابلہ کرنے کی بجائے فرار ہوگئی

منگل 19 اگست 2025 18:37

اوسلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2025ء) کھیل کا میدان اور مدمقابل پاکستان اور بھارت تو مزا ہی الگ ہے لیکن اس بار بھارتی ٹیم پاکستان کا مقابلہ کرنے کے بجائے فرار ہو گئی۔پاکستان اور بھارت دو روایتی حریف ممالک ہیں۔ یہ کسی بھی کھیل کے میدان میں مدمقابل ہوں تو شائقین کا جوش وخروش بڑھ جاتا ہے تاہم اس بار انڈین ٹیم پاکستان کے مقابلے پر نہیں ا?ئی اور میچ کھیلنے کے بجائے فرار ہونے میں عافیت جانی۔

یہ واقعہ حال میں ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں کھیلے جانے والے دنیا کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ ناروے کپ 2025ئ میں رونما ہوا۔ لیاری سے تعلق رکھنے والے انڈر 15 بوائز نے یہ ٹورنامنٹ جیت کر پہلی بار یورپ میں گولڈ میڈل جیتا اور سنہری ٹرافی وطن لے کر ا?ئے۔

(جاری ہے)

ہیڈ کوچ عبدالرشید نے یہ انکشاف کیا اور بتایا کہ بھارت اور ہم الگ الگ لیول کے ٹورنامنٹ کھیل رہے تھے۔

تاہم ان کے ہیڈ کوچ نے ہمارے ساتھ دوستانہ میچ کھیلنے کی درخواست کی اور ہم نے رضامندی ظاہر کر دی۔تاہم جب ہم فائنل جیت گئے تو جشن منانے کے بعد بھارتی ٹیم کے منتظر رہے کہ وہ ا?ئیں تو میچ کھیلیں، لیکن انڈین ٹیم ہمارے مقابلے پر ا?نے کے بجائے وہاں سے فرار ہو گئی اور اس کے بعد انہیں نہیں دیکھا۔ہیڈ کوچ نے شکوہ کیا کہ بھارتی ٹیم سیون اے سائیڈ ٹورنامنٹ جیتی تو ان کے وزیراعظم نے پوری ٹیم کو بلایا جب کہ ہمارے بچے تو مکمل 11 کھلاڑیوں کی ٹیم کا میچ کھیلے اور جذبہ وجنون کے ساتھ ٹورنامنٹ جیتا لیکن ان بچوں کو وہ پذیرائی نہیں ملی۔