ایس آئی ایف سی کی موثر حکمت عملی

خوبصورت اور قدرتی حسن سے مالا مال گرین پاک لیگون، گڈانی کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا

منگل 19 اگست 2025 18:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2025ء) پاکستان میں سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے اور معیشت کو مستحکم کرنے کی جانب ایک اور عملی قدم ، کراچی سے محض ایک گھنٹے کی مسافت پر واقع خوبصورت اور قدرتی حسن سے مالا مال گرین پاک لیگون، گڈانی کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا۔ یہ منصوبہ گرین ٹورازم پرائیویٹ لمیٹڈ کے زیرِ انتظام پاکستان کی تیزی سے ترقی کرتی سیاحتی صنعت کا ایک اور معیاری اضافہ ہے، جو ایس آئی ایف سی (سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل)** کی مؤثر حکمت عملی کا ثمر ہے۔

پٴْرسکون نیلگوں پانیوں اور قدرتی مناظر سے سجے گڈانی کے ساحل کو نہ صرف فیملیز بلکہ ایڈونچر کے شوقین افراد اور ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے لیے بھی خاص کشش حاصل ہے۔ صاف و شفاف پانی، % تیراکی، آبی سرگرمیوں، ماحول دوست سہولیات اور فوٹوگرافی کے خصوصی مقامات اسے ایک مکمل تفریحی مقام بناتے ہیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں، یہاںکیفے اور ریفریشمنٹ ایریاز میں مقامی و کانٹینینٹل کھانے بھی دستیاب ہیں، جو فیملی پکنک کے لیے اسے ایک مثالی مقام بناتے ہیں۔

سیاحت کے شعبے میں بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کی جھلک اعداد و شمار میں بھی واضح ہے۔ 2024 کے دوران پاکستان میں 9 لاکھ 65 ہزار غیر ملکی سیاح آئے، جنہوں نے 738 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔ موجودہ صورتحال میں سیاحت کاجی ڈی پی میں حصہ 1.9 فیصد اور روزگار کے شعبے میں 1.7 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جبکہ مستقبل میں اس میں مزید اضافے کی توقع ہے۔گرین پاک لیگون گڈانی کا آغاز نہ صرف سیاحت کے فروغ کی نئی راہیں کھولے گا بلکہ مقامی معیشت، روزگار کے مواقع اور ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے بھی ایک مثبت اور پائیدار اثر ڈالے گا۔ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے گرین ٹورازم جیسے منصوبے پاکستان میںسیاحت کو صنعت کا درجہ دلانے اور ملکی معیشت کو متنوع بنیادوں پر ترقی دینے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔