وہاڑی میں پولیس انسپکٹر 75 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

منگل 19 اگست 2025 19:57

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) وہاڑی میں پولیس انسپکٹرکو 75 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکیاگیا۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ وہاڑی کے سرکل آفیسر منصور خان نے سول جج مجسٹریٹ درجہ اول کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے تھانہ ٹبہ سلطان پور کے انسپکٹر انویسٹیگیشن محمد طاہر (BS-16) کو 75 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزم خاتون کے مقدمے میں ڈی این اے رپورٹ کی بنیاد پر ملزم کو بے گناہ قرار دینے کے عوض رشوت وصول کررہا تھا۔ کارروائی کے دوران نشان زدہ نوٹ بھی برآمد کرلیے گئے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہے۔ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ نے واضح کیا کہ کرپٹ عناصر کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا تاکہ انہیں نشان عبرت بنایا جاسکے۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان بشارت نبی کی خصوصی ہدایت پر کی جانے والی اس کارروائی کے بعد ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان نے کہا کہ حکومت پنجاب کی زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کیا جارہا ہے۔ \378