شانگلہ،ریسکیو 1122 پانچویں دن بھی دن رات امدادی سرگرمیوں سمیت سرچ آپریشن،میڈکل کیمپ و دیگر سرگرمیوں میں مصروف عمل

منگل 19 اگست 2025 23:05

شانگلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2025ء)ریسکیو 1122 کے اہلکار بارش اور سیلابی صورتحال کے بعد پانچویں دن بھی دن رات امدادی سرگرمیوں ،نوجوانان سرچ اپریشن،میڈکل کیمپ و دیگر سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔ ریسکیو1122 کے اہلکار ضلعی انتظامیہ شانگلہ کی طرف سے متاثرین کیلے فراہم کردہ راشن و دیگر ضروری اشیا فراہم کرنے میں مصروف عمل ہیں۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 شانگلہ انجینئر ملک شیر دل خان،ایمرجنسی آفیسر خان محمد نے مختلف مقامات پر ریسکیو1122 کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے پورن کے مختلف مقامات پر امدادی کاروایوں میں مصروف ہیں۔خوڑ بانڈہ،کوز پاو شاتی درہ میں محکمہ صحت شانگلہ کے تعاون سے ریسکیو 1122 کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا ہیںجہاں مختلف اقسام کے مریضوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کیا جارہا ہیاور ضرورت کے مطابق ادویات بھی دی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122 اہلکاروں نے مزید لاپتہ7 افراد کو نکالنے کیلے تاحال اپریشن کررہے ہیں،ریسکیو اہلکاروں اور مقامی لوگوں کے ہمراہ چوگا خوڑ میں لاپتہ دو افراد کی تلاش کے لیے مشترکہ سرچ آپریشن میں براہِ راست حصہ لیا۔اس موقع پر لاپتہ افراد کے اہلِ خانہ کو بھرپور یقین دلایا گیا کہ ضلعی انتظامیہ ہر لمحہ ان کے ساتھ ہے اور انہیں ہرگز تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ریسکیو ٹیموں اور انتظامیہ نے متاثرہ مقام پر انتہائی باریک بینی اور جانفشانی کے ساتھ تلاش کا عمل جاری رکھا۔ متاثرہ خاندان کو آگاہ کیا گیا کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور یہ آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک لاپتہ افراد کا سراغ نہیں مل جاتا

متعلقہ عنوان :