ویں صدی کی تعلیمی مہارتوں کو متعارف کرانے بارے سیمینار

لیڈرز اوڈیسی سکول اینڈ کالج، لرن او بوٹس اور ترکش ایمبیسی جدید سائنسی علوم کو بلوچستان میں فروغ دینے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ، راحیلہ درانی

منگل 19 اگست 2025 20:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2025ء) 21 ویں صدی کی تعلیمی مہارتوں کو متعارف کرانے کے حوالے سے لیڈرز اوڈیسی سکول اینڈ کالج، لرن او بوٹس اور ترکش ایمبیسی کی باہمی شراکت سے مقامی ہوٹل میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا مقصد صوبہ بلوچستان میں روبوٹک، ماحولیاتی، عکس نگاری میں تعلیمی مہارتوں اور مستقبل میں تعلیمی شعبے میں روبوٹ کی کردار اور اسکے استعمال و ضوابط، سیکھنے اور سکل بلڈنگ کے فریم ورک پر توجہ دینے کی ضرورت پر آگاہی فراہم کی گئی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیرتعلیم راحیلہ درانی نے کہا کہ لیڈرز اوڈیسی سکول اینڈ کالج، لرن او بوٹس اور ترکش ایمبیسی جدید سائنسی علوم کو بلوچستان میں فروغ دینے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیرنے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے بلوچستان کے نوجوانوں میں ذہنی انقلاب برپا ہوگی جو مستقبل میں ملکی ترقی میں اپنی فنی تعلیم کو فروغ دے کر اہم کردار ادا کریں گے۔

اس موقع پر ترکش ایمبیسی کے اعزازی کونسل جنرل و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر جان محمد خان جمالی مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں کہا کہ لیڈرز اوڈیسی اسکول اینڈ کالج اور اس کے شراکت داری سے بلوچستان میں اس پائلٹ پروگرام کا باضابطہ طور پر آغاز کیا گیا ہے، جس میں پورے بلوچستان کے اسکولوں اور کالجوں تک وسعت دی جائے گی جو تعلیم کے میدان میں جدت لانے کے لئے اہم اور انقلابی قدم ثابت ہوگی، یہ پروگرام بلوچستان کے نوجوانوں میں 21 ویں صدی کی تمام تر جدیدیت اور سکلڈ تعلیم کی طرف بھرپور رہنمائی فراہم کریگی۔

انھوں نے کہا کہ لرن اوبوٹس جو جدید سائنس، انجینئرنگ، ٹیکنالوجی، آرٹس اور ریاضی کی تعلیم میں بلوچستان میں جدت لانے کیلئے کوشاں ہے۔ جو بلوچستان کے نوجوان طالب علموں کے لئے ایک قیمتی تحفہ ہے۔ ۔تقریب سے سی ای او آف لیڈرز اوڈیسی سکول اینڈ کالج زاہد جان نے کہا کہ ہم تمام شراکت دار اس اقدام کے ساتھ بلوچستان کے 36 اضلاع میں کام کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور حدود سے تجاوز کرنے والے مواقع کے ساتھ بلوچستان کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

اس سے قبل لرن او بوٹس کے فاؤنڈر اور سی ای او محمد فیصل نے سیمینار کے اغراض ومقاصد اور مستقبل کے پلان کے حوالے سے شرکاء کو بریفننگ دی۔ اس موقع پر پاکستان پارٹی ایلیویشن کے کوآرڈینیٹر خرم شہزاد، پرنسپل لیڈرز اوڈیسی سکول پرنسپل حناء زاہد، سابق سینٹر ثناء جمالی کے علاوہ بلوچستان کے یونیورسٹیوں وائس چانسلران اور طلباء و طالبات کی ایک بڑی تعداد موجود تھیں۔