Live Updates

بی بی نانی پل کوصوبائی اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ قریبی رابطہ اور مکمل تعاون کی مدد سے قومی شاہراہ کو جزوی طور پر چھوٹی گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے بحال

منگل 19 اگست 2025 20:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2025ء)جنرل منیجر بلوچستان ناتھ ریجن نیشنل ہائی وے اتھارٹی کوئٹہ آغا عنایت اللہ نے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اور چیف ایگزیکٹو افسر این ایچ اے محمدشہریار سلطان کی ہدایت پر قومی شاہراہ این اے 65کا دورہ کیاقومی شاہراہ این 65جوکہ صوبہ سندھ اور بلوچستان کو ملانے والی شاہراہ ہے گزشتہ روز کے حالیہ مون سون کی بارش اور دریائے بولان میں آنے والی طغیانی کے باعث بی بی نانی پل کے ایک حصے کو شدید نقصان پہچاجس کی وجہ سے متعلقہ شاہراہ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو افسرا ین ایچ اے کی خصوصی ہدایات پر جنرل منیجر بلوچستان نارتھ آغاعنایت اللہ کی بروقت اور صحیح طریقے سے سدباب کرنے اورخصوصاً صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ قریبی رابطہ اور مکمل تعاون کی مدد سے قومی شاہراہ کو جزوی طور پر چھوٹی گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے بحال کردیا گیا صوبے کے عوام سے اپیل ہے کہ وہ کسی غیرضروری سفر سے گریز کریں اور سفر کیلئے متبادل راستہ اختیار کریں اور متعلقہ پل کی مکمل بحالی میں 5سے 6دن لگ سکتے ہیں۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات