این ڈی ایم اے کی جانب سے خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سرگرمیاں جاری

منگل 19 اگست 2025 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) وزیر اعظم کی ہدایات کی روشنی میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سےخیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان کی ترسیل کا سلسلہ جاری ہے۔ این ڈی ایم اے نے سوات کے متاثرین کے لئے امدادی سامان ضلعی انتظامیہ کے حوالے کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

امدادی سامان کی حوالگی کی تقریب میں وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے شرکت کی۔

امدادی سامان میں خیمے، کمبل، 7KVA جنریٹرز، ڈی واٹرنگ پمپس، راشن بیگز اور ادویات شامل ہیں۔این ڈی ایم اے تمام متعلقہ سول اور عسکری اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے اور جاری امدادی کارروائیوں کی ہمہ وقت نگرانی کر رہا ہے۔ حکام کے مطابق متاثرین کی بحالی کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :