اراکین پارلیمنٹ کو اسلحہ لائسنس کے اجراء میں کوئی تفریق نہیں ہے ،وزیرمملکت برائے داخلہ

منگل 19 اگست 2025 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال احمد چوہدری نے کہا ہے کہ اراکین پارلیمنٹ کو اسلحہ لائسنس کے اجراء میں کوئی تفریق نہیں ہے ، ڈسٹرکٹ تھرڈ کمیٹی کی سفارش پر اراکین پارلیمنٹ کوصوبے ہی سکیورٹی فراہم کرسکتے ہیں ،اسلام آباد کی حدود سے متعلق ڈسٹرکٹ تھرڈ کمیٹی نے جو سفارشات کیں ان پر وزارت داخلہ من و عن عمل کریگی، ماضی میں جس طرح اسلحہ لائسنسوں کی خریدو فرخت ہوتی تھی ویسے اب نہیں ہوگی ، وہ منگل کو سینٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں اظہار خیال کر رہے تھے ،خیبر پخونخوا ، بلوچستان کے اراکین پارلیمنٹ کو ضرورت کے مطابق ایک سے زائد اسلحہ لائسنس دیئے جانے کی ہدایات کے مطابق وزارت داخلہ کام کررہی ہے ۔

اراکین کمیٹی کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ 18 ویں ترامیم کے بعد وفاقی حکومت یا وزارت داخلہ ایک حد تک ہی صوبوں کو کہہ سکتی ہے، امن و امان اور سکیورٹی صوبائی حکومت کے دائرہ کار میں آتا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اراکین پارلیمنٹ کو اپنے تحفظ کے لئے غیر ممنوعہ اسلحہ لائسنس جاری کیے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے اراکین اپنے اضلاع کی تھرڈ کمیٹیوں سے سکیورٹی اسسمنٹ کرالیں ان کی سفارشات کے مطابق انہیں سکیورٹی فراہم کریں گے ۔