Live Updates

منگولیا میں شدید بارشوں اورسیلاب کی وارننگ جاری

بدھ 20 اگست 2025 11:56

اولان باتر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) منگولیا کی قومی ایجنسی برائے موسمیات اور ماحولیاتی نگرانی نے ملک بھر میں شدید بارشوں اور ممکنہ سیلاب کی وارننگ جاری کی ہے ۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق بدھ کی صبح سے کئی علاقوں میں شدید بارش ہوئی ہے جس میں دارالحکومت کے تمام 9 اضلاع اور وسطی منگولیا کا پڑوسی صوبہ توو شامل ہیں۔منگولیا کے مغربی صوبے بشمولبیان الگی، خوود، اووس اور شمالی صوبے بشمول اورخان، سیلینگ، اور درخان یول بھی شدید بارشوں سے متاثر ہیں۔حکام نے رہائشیوں بالخصوص دریا کے کنارے رہنے والوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔ایجنسی کے مطابق جولائی میں منگولیا میں پانی سے متعلق حادثات میں 14 بچوں سمیت 43 افراد ہلاک ہوئے۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :